جعلی سوشل اکاونٹس کےذریعے منفی پراپیگنڈہ کیاجارہا ہے،علی ظفر

لاہور: اداکار علی ظفر نے افسوس کا اظہار کیا ہےکہ سوشل میڈیا پر جعلی اکاونٹس کے ذریعے منفی پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔علی ظفر کہتے ہیں انکے خلاف جھوٹی مہم چلاکر انہیں نشانہ بنایا گیا۔

اداکار علی ظفر گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کے دعوی کی سماعت کیلئے سول کورٹ میں پیش ہوئے۔ان کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی تھیں، میڈیا سے گفتگو میں اداکار علی ظفر نے بتایا کہ وہ عدالت کے طلب کئے بغیر پیش ہوئے ہیں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ جس کو بلایا جا رہا ہے، وہ عدالت نہیں آ رہی اور جس کو نہیں بلایا جا رہا، وہ خود عدالت آ رہا ہے۔

علی ظفر نے دعویٰ کیا کہ میشا شفیع نے اپنے ذاتی مفادات کیلئے ان پر الزام لگایا اور بقولِ علی ظفر کے میشا شفیع جھوٹے الزام کی بنیاد پرغیرملکی شہریت لینا چاہتی ہیں۔

دوسری جانب ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد نے علی ظفر  کے میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کے دعوی میں گواہوں کے بیان ریکارڈ کئے دعویٰ پر مزید کارروائی 4 مئی کو ہوگی، جبکہ سماعت کے بعد علی ظفر نے گری کھائی لیکن گری بیچنے والے نے پیسے لینے سے انکار کردیا اس موقع پر وکلا اور سائلین نے علی ظفر کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔

Comments are closed.