اسپتال کی فنڈ ریزنگ کیلئے اداکارہ میرا دبئی پہنچ گئیں

دبئی: ادکارہ میرا نے ایک بار پھر اپنی والدہ کے نام پر اسپتال بنانے کے لئے فنڈ ریزنگ شروع کردی ہے اور اس سلسلے میں وہ دبئی پہنچ گئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے وڈیو پیغام میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ میں شفقت ٹرسٹ اسپتال کی فنڈ ریزنگ کے لئے دبئی آئی ہوں اور میری پوری کوشش ہے کہ اب اس اسپتال کو مکمل کرلیا جائے۔ آپ نے ہمارا ساتھ دینا ہے اور ہمارے لئے دعا کرنی ہے۔

یاد رہے کہ میرا نے کئی سال پہلے اپنی والدہ کے نام پر اسپتال بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے لئے وہ پاکستان کے علاوہ بیرون ملک سے بھی فنڈز اکٹھے کرچکی ہیں تام ان کا یہ پراجیکٹ ابھی تک کاغذوں تک ہی محدود ہے کیونکہ اس کی تعمیر کے لئے عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا۔

Comments are closed.