رتوڈیرو میں ایڈز متاثرہ افراد کی تعداد 287 ہوگئی،220 بچے شامل

لاڑکانہ: سندھ کی تحصیل رتوڈیرو کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 287 افراد میں ایچ آئی وی ایڈز کی تصدیق ہو گئی۔جن میں سے 82 متاثرہ بچوں کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔

انچارج سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر سکندر میمن کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ میں 12 روز سے جاری اسکریننگ کے دوران چھ ہزار 200 افراد کی اسکریننگ کی گئی جن میں سے 287 افراد میں ایچ آئی وی ایڈز کی تشخیص ہو گئی۔287 میں 220 بچے اور 67 بڑے افراد شامل ہیں، 82 متاثرہ بچوں کے علاج کا آغاز کردیاگیا ہے۔

ڈاکٹر سکندر میمن نے بتایا کہ ایڈز پھیلانے کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر مظفر اپنا ٹیسٹ نہ کروانے پر بضد ہیں۔ قانون کے مطابق کسی شخص کو ٹیسٹ کروانے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ ابھی تک کسی اتھارٹی نے ملزم کے ٹیسٹ کرانے کے لیے نہیں کہا۔

Comments are closed.