حکومت این ٹی ایس پر کامسیٹ کی اجارہ داری ختم کرنے کیلئے متحرک

لاہور: نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) پر کامسیٹ کی اجارہ داری ختم کرنے کے لیے حکومت متحرک ہو گئی ہے، این ٹی ایس کے مستقبل کا فیصلہ جلد ہونے کا امکان ہے۔

وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ این ٹی ایس کو کامسیٹ سے علیحدہ کرنے کے  لئے قانونی رائے مانگ لی، این ٹی ایس پر قانونی رائے کے بعد فیصلہ کریں گے، قانونی پچیدگی نہ ہوئی تو این ٹی ایس کو کامسیٹ سے علیحدہ کردیا جائے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹیسٹنگ سروس کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ماتحت کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے،وزیراعظم عمران خان این ٹی ایس کے معاملے پر شفقت محمود کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر چکے ہیں۔

Comments are closed.