مقبوضہ کشمیرمیں3 سالہ بچی کیساتھ جنسی زیادتی، ترجمان دفترخارجہ کی مذمت

سری نگر/ اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر کے علاقے بانڈی پورہ میں 3 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی کی حقوق کی خلاف ورزیاں بھیانک صورتحال اختیار کر گئی ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ بانڈی پورہ میں 3 سالہ بچی کیساتھ زیادتی کا دلخراش واقعہ رپورٹ ہوا، جو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی بھیانک صورتحال بدترین بربریت کی یاد دلاتی ہے، واقعہ پر احتجاج کرنے والے مظاہرین کو پیلٹ گنز سے نشانہ بنایا گیا، پرامن مظاہرین پرپیلٹ گنز کابےدریغ استعمال بھارتی مظالم کی عکاسی کرتاہے۔

Comments are closed.