محمد عامروائرل انفیکشن کے باعث تیسرے ون ڈے میں بھی شریک نہیں ہوں گے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر وائرل انفیکشن کے باعث تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی پاکستان کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔

قومی ٹیم کی انتظامیہ فاسٹ بولر محمد عامر کے شدت اختیار کرتے وائرل انفیکشن پر پریشان ہے۔ میڈیکل رپورٹس میں محمد عامر کو چکن پاکس ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد ڈاکٹروں نے فاسٹ بولر کو کم از کم 5 روز کے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ محمد عامر انفیکشن کی وجہ سے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی شرکت نہیں کرسکے تھے۔ محمد عامر کی ورلڈکپ کے 15 رکنی اسکواڈ میں شمولیت انگلینڈ کے خلاف کارکردگی سے مشروط ہے۔

Comments are closed.