شاداب خان کی ٹیم میں واپسی، لیگ اسپنر وکٹیں اڑانے کیلئے پرعزم

رپورٹر: یاسر ملک

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ اسپنر شاداب خان کے میڈیکل ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں، جس کے بعد ان کی ٹیم میں واپسی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم میں واپسی کی اطلاع ملتے ہی شاداب خان کے گھر عزیز و اقارب اور دوستوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی، احباب نے شاداب خان کو دوبارہ فٹ ہو کر قومی ٹیم میں شمولیت پر مبارکباد دی۔ لیگ اسپنر نے بیماری کے بعد قومی ٹیم میں شمولیت پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی کے ذریعے جیت کیلئے پرعزم ہیں۔ شاداب خان جمعرات کو انگلینڈ کے لیے روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ میڈیکل ٹیسٹ میں شاداب خان کے خون میں خطرناک وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا، جس کے بعد انہیں انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے ڈراپ کر کے ان کی جگہ یاسر شاہ کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

Comments are closed.