امریکی صدر کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں سالانہ افطار ڈنر

مانیٹرنگ رپورٹ

واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمان سفارتی رہنماؤں کے لیے وائٹ ہاؤس میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ ڈونلڈ کہتے ہیں امریکا میں ہر مذہب کے لوگ تحفظ اور آزادی کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں۔

امریکی صدر کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں سالانہ افطار ڈنر میں مسلم سفارتی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر امریکی صدر نے نیوزی لینڈ کی مسجد میں ہونے والے حملے، سری لنکا، کیلی فورنیا اور پیٹسبرگ حملے کا ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کے عفریت کو شکست دیں گے۔

افطار ڈنر سے خطاب میں امریکی صدر نے عالمی امن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ایک ایسے مقام کے طور پر سامنے آیا ہے جہاں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے اور ہر مذہب کے لوگ یہاں پر آزادی کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں۔

Comments are closed.