علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے فائنل امتحانات کا 22 مئی سے آغاز

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2018 کے بی بی اے ، بی ایس، پی جی ڈی ، ایم اے / ایم ایس سی، ایم ایس/ ایم فِل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے فائنل امتحانات 22 مئی سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہوں گے۔

یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کے حکام کے مطابق طلبہ و طالبات کو فائنل امتحانات کے لیے رول نمبر سلپس ارسال کی جا چکی ہیں، رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔ ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ شدہ کاپی بھی امتحانات میں شمولیت کے لیے قابل قبول ہوگی۔

وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی خصوصی ہدایت پر طلبہ و طالبات کو قریب ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے شعبہ امتحانات نے ضلع اور تحصیل سطح پر 850 امتحانی مراکز قائم کر دیئے ہیں۔

Comments are closed.