ڈاکٹر ثانیہ نشتر وزیراعظم کی معاون خصوصی مقرر، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں مزید ایک رکن کا اضافہ ہو گیا ہے، ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و غربت مٹاو مہم مقرر کر دیا گیا۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی بطور معاون خصوصی تقرری کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ہے، نوٹیفیکیشن کے مطابق ثانیہ نشتر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و غربت مٹاو مہم ہوں گی۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہوگا۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چئیرپرسن بھی ہیں،، جب کہ وہ احساس پروگرام کی سرپرستی کررہی ہیں۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر عالمی ادارہ صحت کے عالمی سربراہ کے الیکشن میں بھی حصہ لے چکی ہیں۔

Comments are closed.