پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کی ایمنسٹی اسکیم مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے کالا دھن سفید کرنے کی ایمنسٹی اسکیم کو مسترد کر دیا۔ نیئرحسین بخاری کا کہنا ہے کہ اشرافیہ کی نمائندہ حکومت اشرافیہ کی سہولت کاری کر رہی ہے،ناجائز زرائع سے آمدن کو قانونی تحفظ دیا جا رہا ہے۔

سیکرٹری جنرل پی پی پی نیئر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی سکیم حکومتی شراکتی مالیاتی مافیا بچاؤ سکیم ہے، قول و فعل میں تضاد کی میراتھن ریس میں حکمران پہلے نمبر پر ہیں۔جان بوجھ کر طبقاتی تقسیم بڑھانا خطرناک ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سبز باغ دکھا کر یوٹرن لینے جیسے اقدامات بردترین ناکامی ہے، تبدیلی کے نعرے اور اعلانات پانی پر لکیر ثابت ہوئے، نیئر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ غریب کے چولہے بجھ رہے ہیں،حکمران اپنے طبقے کی مراعات میں اضافہ کرتے چلے جا رہے ہیں،امیر کو امیر تر کرنے کی پالیسیاں زئر قاتل ہیں،عام آدمی خودکشیوں  پر مجبور ہیں۔حکومت کا مزید اقتدار میں رہنا عوام کی زندگیاں داؤ پر لگانے کے مترادف ہے۔

Comments are closed.