روپے کی بے قدری جاری، ڈالر 146 روپے 20 پیسے پر پہنچ گیا

کراچی: عالمی مالیاتی فنڈ اور حکومت پاکستان کے درمیان معاہدے کے بعد روپے کی بے قدری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 146 روپے 20 پیسے تک پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب برقرار رہنے کی وجہ سے امریکی ڈالر 45 پیسے اضافے کے بعد 143 روپے 95 پیسے کی سطح پرآگیا تھا، بدھ کو روپے کے مقابلے میں ڈالرمزید 2 روپے 25 پیسے مہنگا ہوکر ملکی تاریخ کی بلند ترین 146 روپے 20 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

چند روز قبل حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض کے لیے معاہدہ ہوا تھا جس کے مطابق حکومت کو روپے کی قدر میں کمی کرنا ہے۔ ان خبروں کے منظر عام پر آنے کے بعد گزشتہ 3 روز کے دوران ڈالر کی قدر میں 4 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

Comments are closed.