انگلینڈ کپتان اون مورگن پر ایک میچ کی پابندی و جرمانہ

برسٹل: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اون مورگن پر سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ایک میچ کی پابندی اور میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے انگلینڈ ٹیم کے کپتان اون مورگن پر ایک میچ کی پابندی لگا دی گئی جب کہ انہیں میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا، مورگن کے علاوہ ٹیم کے باقی کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

واضح رہے تیسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کررکھی ہے۔

Comments are closed.