حکومت کا رواں سال 14 اگست سے پلاسٹک بیگ پر پابندی عائد کرنےکا ارادہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کو پنجاب میں سموگ کی روک تھام اور اس سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اور بتایا گیا کہ چودہ اگست سے اسلام آباد میں شاپنگ بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کردی جائے گی۔

اجلاس میں وزیرنیشنل فوڈ سیکیورٹی صاحبزادہ محبوب سلطان، وزیرمنصوبہ بندی خسرو بختیار، وزیرتوانائی عمر ایوب، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے شرکت کی۔ وزیراعظم عمران خان کو الیکٹرک وہیکل پالیسی پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلقہ امور اورحکومت کی جانب سے  دس ارب درخت لگانے  کے منصوبے پر اب تک کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں پلاسٹک بیگ کے استعمال کے خاتمے کے لئے قواعد و ضوابط بنا لیے گئے ہیں۔ رواں سال چودہ اگست سے پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

Comments are closed.