ڈالر 151 روپے کی بلندترین سطح پرپہنچ گیا، اسٹاک ایکسچینج میں 804 پوائنٹس کی کمی

اسلام آباد: بے لگام ڈالر نے دو روز کے دوران روپے کو روند ڈالا، اوپن مارکیٹ میں ریٹ تاریخ کی بلند ترین سطح 150 روپے تک جا پہنچا، بے یقینی کے باعث  اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس بھی 804 پوائنٹس گرگیا۔

روپیہ اپنی قدر مسلسل کھو رہا ہے ، اور ڈالر جان پکڑ رہا ہے ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مزید 3 روپے اضافے سے 150 روپے ہوگئی، جب کہ انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 48 پیسے اضافے سے 149 روپے کی سطح پر بند ہوا، دو روز کے دوران  ڈالر کی قیمت  بڑھنے سے ملک پر عائد واجب الادا قرضوں میں 800 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا۔

ڈالر کے دام بڑھنے اور اور شرح سود میں اضافے کی امکانات کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ،، دوران ٹریڈنگ مارکیٹ 900  پوائںٹس سے زائد کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی مگر اختتام پر انڈیکس 804 پوائنٹس کی کمی کے بعد 33 ہزار 166 پوائنٹس کی  سطح پر بند ہوا۔

Comments are closed.