پپپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ کا بیٹا کار حادثے میں جاں بحق

گجرات: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی صدر قمر زمان کائرہ کا جواں سال بیٹا اسامہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔ وزیراعظم عمران خان ، آصف زرداری، بلاول بھٹو اور آرمی چیف سمیت سیاسی رہنماؤں نے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر اور سینئر سیاستدان قمر زمان قائرہ کا بیٹا اسامہ کائرہ لالہ موسیٰ میں گھر کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔ اسامہ قائرہ گورنمنٹ کالج لاہور کا طالب علم تھا۔ قمر زمان کائرہ کو زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بیٹے کی وفات کی اطلاع دی گئی، جس کے بعد وہ لالہ موسیٰ روانہ ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق  اسامہ قائرہ کار نمبر  بی ایس 447  پر سوار تھا اور گھر سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہو گئی اور اسامہ کائرہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ قمر زمان کائرہ کو بیٹے کی ہلاکت کی اطلاع اسلام آباد میں دی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان، سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قمر زمان کائرہ سے ان کے جواں سال بیٹے کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Comments are closed.