ریما خان تیزاب گردی کی روک تھام کیلئے کام کریں گی

مانیٹرنگ رپورٹ

کراچی: خان صدارتی تمغہ حسن کارکردگی معروف پاکستانی اداکارہ ریما خان پاکستان میں خواتین پر تیزاب پھینکے اور زندہ جلائے جانے کے واقعات کی روک تھام سے متعلق آگاہی فراہم کریں گی۔

ریما خان تیزاب گردی اور آگ سے متاثرہ خواتین کیلئے کام کرنے والی کراچی کی ایک غیرسرکاری تنظیم اسمائیل اگین فاؤنڈیشن کی خیرسگالی سفیر بن گئی ہیں۔

انہوں نے این جی او کی طرف سے خیرسگالی سفیر کا اعزاز ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اسمائیل اگین فاؤنڈیشن کی سربراہ مسرت مصباح تیزاب گردی اور تیل چھڑکنے کے واقعات سے متاثرہ خواتین کی مدد کر کے نہایت اعلیٰ کام سرانجام دے رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تیزاب گردی اور زندہ جلاے جانے کے واقعات کی روک تھام کیلئے آگاہی کے ساتھ ساتھ موثر قانون سازی کی بھی ضرورت ہے۔ اور اس مقصد کے لیے وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔

 واضح رہے کہ یہ این جی او تیزاب گردی اور آگ سے متاثرہ خواتین کی سرجری کروانے میں معاونت فراہم کرتی ہے اور انہیں مختلف ہنر سیکھنے میں مدد کرتی ہے تا کہ وہ مالی طور پر خود مختار ہوسکیں۔

Comments are closed.