امام الحق کی ایکسرے رپورٹ کلیئر، کہنی پر سوجن ہے، پی سی بی

نوٹنگھم: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق کی ایکسرے رپورٹ کلیئر قرار دیدی ہے۔

سماجی رابطے کی  ویب سائٹ پر جاری ایک پبغام کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے امام الحق کی ایکسرے رپورٹ کو کلیئر قرار دیا ہے اور کہا کہ گیند لگنے سے زخمی ہونے پر امام الحق کو اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں ان کی تمام ایکسرے رپورٹ کلیئر ہیں تاہم صرف کہنی میں سوجن ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان نوٹنگھم میں کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستانی اوپنر امام الحق کہنی میں گیند لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث دوران میچ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

Comments are closed.