داتا دربار کے باہر خودکش حملہ کرنے والا افغانی نکلا، سہولت کار گرفتار

لاہور: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے داتا دربار لاہور کے باہر پولیس وین کے قریب خودکش حملہ آور کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا ہے۔ خودکش حملہ آور کی شناخت صادق اللہ مہمند کے نام سے ہوئی ہے جو افغان شہری تھا۔

سہولت کار محسن خان کا تعلق شبقدر چارسدہ سے ہے، ملزم کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ داتا دربار سانحے کے خود کش حملہ آور کی شناخت بھی ہو گئی، خودکش حملہ آور صادق اللہ مہمند افغانستان کا رہائشی تھا، جو 6 مئی کو طورخم بارڈر سے پاکستان میں دہشت گردی کی غرض سے داخل ہوا۔

حملہ آور صادق اللہ مہمند کو طیب اللہ نامی شخص نے طورخم بارڈر سے لاہور پہنچایا، طیب اور صادق اللہ 7 مئی کو سہولت کارمحسن اور نور زیب کے گھر قیام پذیر رہے۔

Comments are closed.