بریگزٹ کے معاملے پر کیمرون کے بعد تھریسامے کا بھی مستعفی ہونے کااعلان

لندن: برطانوی وزیراعظم تھریسامے نےمستعفی ہونے کا اعلان کر دیا، وہ سات جون کو عہدہ چھوڑ دیں گی۔اپنے بیان کے اختتام پر برطانوی وزیراعظم آبدیدہ ہوگئیں۔

ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے تھریسامے کا کہنا ہےکہ وہ سات جون کو کنزرویٹو پارٹی کی لیڈر کی حیثیت سے مستعفی ہوجائیں گی،،تاہم نئے متبادل تک وہ آفس میں ہی رہیں گی۔۔

میں نے ارکان پارلیمان کو قائل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی کہ وہ اس معاہدے کی حمایت کریں لیکن افسوس میں اس میں کامیاب نہیں ہو سکی،یہ واضح ہو چکا ہے کہ برطانیہ کے بہترین مفاد میں یہی بہتر ہے کہ کوئی نیا وزیر اعظم ملک کی قیادت کرے،میں آج یہ اعلان کر رہی ہوں کہ میں سات جون کو کنزرویٹو پارٹی کے قائد کی حیثیت سے مستعفی ہو رہی ہوں،میں اس ملک کی خدمت کرنے پر شکر گزار ہوں جس سے میں محبت کرتی ہوں۔

Comments are closed.