ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کفایت شعاری،40 ارب روپے بچانے کی تیاری

اسلام آباد: آئندہ بجٹ میں تاریخ کی سب سے بڑی کفایت شعاری مہم متعارف کرائی جارہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے صدر ، وزیراعظم ، گورنرز اور بیورو کریٹس کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کئےجانےکی تجویز ہے۔

اعلی سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ کفایت شعاری مہم کے تحت چار مختلف پلان تیار کر لئے گئے ہیں۔گریڈ17 سے 22 یا کم از کم گریڈ 20 سے 22 تک کے افسران کی تنخواہیں نہ بڑھانےکی تجویز ہے۔ ایوان صدر، ایوان وزیراعظم اور گورنرہاؤسز میں سادگی مہم پرعمل ہوگا، وزارتوں میں غیرضروری اخراجات کو ختم کیا جائے گا۔

آئندہ مالی سال کے دوران نئی گاڑیاں اور  ایئرکنڈیشنزخریدنے پر پابندی لگائی جا سکتی ہے،وفاقی وزارتوں اور محکموں میں تزئین و آرائش فنڈ ، تحفے ، تحائف اور انٹرٹینمنٹ الاؤنس ختم کرنے کی تجویز ہے۔ کفایت شعاری مہم کی ابتدائی منظوری منگل کو کابینہ اجلاس میں دی جائے گی ، حتمی فیصلہ پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن میں ہو گا۔

Comments are closed.