پنجاب میں مفت علاج کیلئے ٹیلی میڈیسن سروس شروع کرنے کی منظوری

راولپنڈی: پنجاب کے عوام کیلئے’ٹیلی میڈیسن سروس‘ شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی، اس سروس کے ذریعے غریب اور مستحق شہری اپنا مفت علاج کرا سکیں گے۔

اس سروس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے اپنا اور اپنے پیاروں کا علاج مرضی کے ڈاکٹر سے آن لائن علاج کرا سکیں گے۔ ماہر ڈاکٹرز معائنہ کے بعد مریض کو دوا تجویز کریں گے۔ ٹیلی میڈیسن سروس کا یہ آزمائشی منصوبہ رواں سال کے آغاز میں ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شریف میں شروع کیا گیا۔ان علاقوں میں منصوبے کی کامیابی کے بعد اس کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

راولپنڈی کے ’زچہ بچہ‘ اسپتال کی طرز پر لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور سرگودھا میں بھی ایسے اسپتال بنانے کی منظوری دے دی گئی۔ تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتالوں میں بہتری لائی جائے گی۔

Comments are closed.