برطانیہ کے مختلف علاقوں میں شدید بارشیں، سیلاب کا خدشہ

لندن: برطانیہ میں تیز بارشوں سے جنوبی علاقے زیرآب آ گئے۔ کئی شاہراہیں زیر آب آ گئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا۔

تیز بارشوں سے جنوب مشرقی علاقوں میں سڑکیں زیرآب آ گئیں۔ جس کے باعث آمد و رفت کا نظام بری طرح متاثر ہو چکا ہے۔ حکام نے گاڑیوں کو متاثرہ علاقوں کی طرف جانے سے منع کیا ہے۔

برطانوی پولیس نے وارننگ جاری کی ہے کہ لوگ غیرضروری طور پرگھروں سے باہرنہ نکلیں۔کئی جگہوں پر گاڑیاں بھی الٹ گئیں۔ جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوئے۔

امدادی ٹیمیں لوگوں کی مددکر رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا۔برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف علاقوں میں صرف پیر کو 40 سے 46 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، مسلسل شدید بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

Comments are closed.