سفاک بھارتی فوج نے مزید 2معصوم کشمیری نوجوان شہید کردیئے

سری نگر: جنت نظیر وادی کشمیر میں غاصب بھارتی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کرتے ہوئے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظلم کی تمام حدیں عبور کر دی ہیں، ریاستی دہشت گردی کے تازہ واقعے میں نام نہاد آپریشن کے دوران سفاک بھارتی فوج نے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

قابض بھارتی فوج کی جانب سے ضلع شوپیاں کے علاقے اونیرا میں نام نہاد تلاشی و محاصرہ آپریشن کی گیا، سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا، شہادتوں کے بعد بھی ضلع میں سرچ آپریشن جاری رکھا گیا۔

نوجوانوں کی شہادت پر علاقہ کی عوام سڑکوں پر نکل آئی اور مودی سرکار اور قابض بھارتی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی، بھارت نے مظاہرین پر طاقت کا بہمیانہ استعمال کیا اور ہوائی فائرنگ کی گئی، دوسری جانب کٹھ پتلی انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ، ٹیلی فون سروس بھی معطل کیے رکھی۔

Comments are closed.