بھارتی ٹیم کے اوپنرشیکھر دھون انگوٹھے پر گیند لگنے کے باعث ورلڈکپ سے باہر

لندن: بھارتی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین شیکھر دھون انگوٹھے کی انجری کے باعث ورلڈکپ سے تین ہفتوں کے لیے باہر ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شیکھر دھوان آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران انگوٹھے پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد میڈیکل رپورٹ کے مطابق شیکھر دھون کے انگوٹھے کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔ جس کے باعث شیکھر دھون ورلڈکپ کے آئندہ میچز نہیں کھیل سکیں گے،

واضح رہے کہ رواں ماہ بھارت کو نیوزی لینڈ، پاکستان، افغانستان، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف میچز کھیلنے ہیں۔ شیکھر دھون ورلڈکپ میں بھارت کے اہم ہتھیار اور انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف 117 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے۔

Comments are closed.