سابقہ کرپٹ حکومت نے سرکاری اسپتالوں کا بیڑہ غرق کیا، یاسمین راشد

لاہور: صوبائی دارالحکومت کے جنرل ہسپتال میں 30 بستروں پرمشتمل بچہ وارڈ یونٹ نمبر دو کا افتتاح کر دیا گیا ،وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدکہتی ہیں سابق کرپٹ حکومت نے صرف زبانی جمع خرچ سے کام لیا اور سرکاری ہسپتالوں کابیڑہ غرق کیا۔

وزیرصحت پنجاب نے جنرل اسپتال میں بچہ وارڈ یونٹ 2 کے علاوہ  پندرہ بستروں پرمشتمل پرائیویٹ رومز کا افتتاح بھی کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جنرل ہسپتال لاہور میں بچہ وارڈ، گائنی وارڈاورلیبرروم میں مریضوں کوسہولت دینے کیلئے ایک سوپچاس سے زائد بستر بڑھادیئے گئے ہیں۔ ساہیوال ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزٹیچنگ ہسپتال سے بچے ریفرہوکرچلڈرن ہسپتال لاہورمیں لائے جائیں گے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ جب تک پولیو کا وائرس ختم نہیں ہوتا بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، ہیلتھ اقدامات کے تحت پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کاعمل تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ ایم ٹی آئی ایکٹ سے کسی کانقصان نہیں بلکہ مریضوں کیلئے مزیدسہولت پیداہوگی۔

Comments are closed.