ویمن فٹبال کا عالمی چیمپئن کون؟ جیت کیلئے فرانس میں پرجوش مقابلے

پیرس: ویمن فٹبال ورلڈ کپ میں کینیڈا، انگلینڈ اور اٹلی کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچ جیت لئے، خواتین کھلاڑیوں کی پھرتی اور مہارت نے شائقین کو بھی دنگ کردیا۔

ویمن فٹبال کا عالمی چیمپئن کون ہو گا، فرانس میں چوبیس ٹیموں کے درمیان ٹرافی جیتنے کے لیے جنگ جاری ہے۔

کینیڈا نے کیمرون کو ایک صفر سے ہرا دیا، جب کہ انگلینڈ کے ہاتھوں سکاٹ لینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اٹلی نے آسٹریلیا کے خلاف میدان مارلیا، آسٹریلوی ٹیم دو کے مقابلے میں ایک گول سے ناکام رہی۔ فتح کے بعد اطالوی کھلاڑیوں نے خوب جشن منایا۔

نیوزی لینڈ اور نیدرلینڈ کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا، جب کہ چلی اور سویڈن کی خواتین فٹ بال ٹیمیں بھی آج مد مقابل ہوں گی۔ امریکا اور تھائی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ کل مقامی وقت کے مطابق بارہ بجے کھیلا جائے گا۔

Comments are closed.