پرائیویٹ اسکولز فیس میں سالانہ 5 فیصدسے زائد اضافہ نہیں ہوگا،سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے حکم جاری کیا ہے کہ پرائیویٹ اسکولز فیس میں سالانہ پانچ فیصد ہی اضافہ کر سکتے ہیں ۔ نجی اسکولز کے حق میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے بڑا فیصلہ آیا ہے، عدالت نے قرار دیا ہے کہ پرائیویٹ اسکولز کی فیس میں سالانہ 5 فیصد سے زیادہ اضافہ نہیں ہوگا۔ نجی اسکولز کے حق میں لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم جب کہ سندھ ہائی کورٹ فل بنچ کا فیصلہ برقرار رکھا گیا۔ فیسوں میں 20 فیصد کمی سمیت تمام عبوری حکم واپس لے لیے گئے۔ عدالت نے نجی اسکولز کو فیس میں کمی سے لے کر آج تک ، کم شدہ فیس بطور بقایاجات لینے سے روک دیا۔

عدالت عظمیٰ نے فیصلے میں کہا ہے کہ نجی اسکولز اگر فیس میں 5 کے بجائے 6 سے 8 فیصد تک سالانہ اضافے کریں گے تو انہیں اس کیلئے جواز پیش کرنا ہو گا۔ مختصر فیصلہ جسٹس اعجاز الاحسن نے پڑھ کر سنایا ۔ جسٹس فیصل عرب کا فیسوں میں 5 فیصد اضافے کی حد مقرر کرنے سے اختلاف کیا۔ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

Comments are closed.