خیبرپختونخوا کی 16 نشستوں پر انتخابات 20 جولائی تک موخر

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں ضم قبائلی اضلاع میں سیکورٹی وجوہات پر انتخابات موخر کر دیئے ہیں، 16 صوبائی حلقوں میں الیکشن 2 کے بجائے 20 جولائی کو ہوں گے۔

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ جس میں خیبرپختونخوا حکومت کی قبائلی اضلاع میں الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی حکومت نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ سیکورٹی خدشات کےپیش نظر سابقہ فاٹا کے علاقوں میں انتخابات کرانا ممکن نہیں۔

الیکشن کمیشن نے درخواست منظور کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے 16 قبائلی اضلاع میں انتخابات 20 جولائی تک موخر کر دیئے،، الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع میں انتخابات کیلئے2 جولائی کی تاریخ مقرر کر رکھی تھی۔

Comments are closed.