غداری کیس میں پرویزمشرف کاحق دفاع ختم، التواء کی درخواست مسترد

اسلام آباد: پرویز مشرف کے لئے بُری خبر ۔۔۔۔ خصوصی عدالت نے سابق صدر کا حق دفاع ختم کر دیا۔ عدالت خود دفاع کا وکیل مقرر کرے گی۔ بریت کی درخواست بھی ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی گئی۔

پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی خصوصی عدالت نے سماعت  کی۔ عدالت نے پرویزمشرف کا حق دفاع ختم کردیا، کیس کے التوا کی استدعا مسترد  کردیا۔ وزارت قانون سے مشرف کے دفاع کیلئے وکلا کے نام طلب بریت کی درخواست بھی ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

جسٹس طاہرہ صفدرکی سربراہی میں تین رکنی خصوصی عدالت کو پرویز مشرف کے وکیل نے بتایا سابق صدر زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں ، ان کا وزن تیزی سے کم ہو رہا ہے اور وہیل چئیر پر ہیں ، ایک موقع اور دےدیا جائے تاکہ وہ خود عدالت میں پیش ہو سکیں ۔۔۔ جسٹس طاہرہ صفدر نے کہا سپریم کورٹ نے تو اس معاملے پر حکم جاری کر رکھا ہے ۔ اس پر وکیل کا کہنا تھا حکم سے آگاہ ہوں، انسانی ہمدردی کے تحت استدعا کر رہا ہوں ۔

خصوصی عدالت نے قراردیا پرویزمشرف کی بیماری کے باعث ٹرائل ملتوی نہیں کیا جا سکتا ، سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں مزید موقع نہیں دے سکتے ، مفرور ملزم وکیل کی خدمات بھی حاصل نہیں کرسکتا ، وفاقی حکومت وکلا کے نام اور فیس کی تفصیلات پیش کرے، قانون کےمطابق خود فیصلہ کریں گے کہ ملزم کیلئے کس وکیل کی خدمات لینی ہیں، پرویزمشرف خود کوقانون کےحوالےکریں تو اپنی مرضی کا وکیل کرسکتے ہیں ۔ کیس کی آئندہ سماعت 27 جون کو ہو گی۔

Comments are closed.