بھارت کا پاکستانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا جھوٹا اعلان

اسلام آباد: بھارت کا اجازت کے باوجود پاکستانی فضائی حدوداستعمال نہ کرنےکا اعلان بھی جھوٹ نکلا۔ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی شنگھائی تعاون تنظیم کےاجلاس میں شرکت کیلئےبشکک جاتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کریں گے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے اپنی عوام کو گمراہ کرنے کی کوششیں بے نقاب ہو گئی ہے، پاکستانی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت دعوے کے باوجود پاکستانی فضائی حدود استعمال کرے گا، بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ تھا وزیراعظم مودی بشکک جاتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کریں گے درحقیقت وزیراعظم مودی کا جہاز کراچی سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہو گا، اور گوادر سے ہوتا ہوا ایران اور عمان سے گزر کر بشکک پہنچے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کے لئے مارچ سے 2 فضائی روٹس کھولے ہیں، ایک روٹ بھارت سے یورپ اور مشرق وسطی کیلئے جب کہ دوسرا روٹ یورپ اور مشرق وسطیٰ سے بھارت کیلئے کھولا گیا ہے۔

Comments are closed.