مقبوضہ وادی میں قتل عام جاری، ایک اورکشمیری نوجوان شہید

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں سفاک بھارتی فوج کی جانب سے معصوم کشمیریوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے،تازہ کارروائی میں قابض بھارتی فوج نے ایک اورکشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع سوپور میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں فائرنگ کرکے ایک اورکشمیری نوجوان کو شہید کردیا جس کے بعد 2 دن کے دوران شہادتوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

کشمیری نوجوان کی شہادت کے خلاف اہل علاقہ کی جانب سے احتجاج کیا گیا، جس میں بھارتی فوج اور مودی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

دوسری جانب احتجاج کے خوف سے کٹھ پتلی انتظامیہ نے ضلع میں موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس معطل کردی جب کہ ضلع بارہ مولہ میں تمام تعلیمی ادارے بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔

Comments are closed.