مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، دوکشمیری شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع پلواما کےمتعدد علاقوں میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران  دو کشمیری نوجوانوں کو شہید جب کہ دو طلباء کو حراست میں لے لیا۔

دونوں کشمیری نوجوانوں کو سرچ آپریشن کے نام پر گولیوں سے چھلنی کر کے شہید کیا گیا، بھارتی فورسز اونتی پورہ اور نیہاما میں گشت کر کے علاقے میں خوف حراس پھیلا رہی ہے۔ بھارتی فوج نےگھروں میں چھاپےمار کر دو گریجویٹ طلبا کو گرفتار کر لیا۔گرفتار طلبہ کے نام شوکت لون اور ندیم واگے ہے۔علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند  کر دی گئی ہے۔

گرفتار طلبا کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ ان سے ملنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا رہی۔

بھارتی فوج نے معصوم شہریوں بالخصوص نوجوانوں کو غیرقانونی حراست میں لے کر تشدد کا نشانہ بنانا معمول بنا لیا ہے۔ ان عقوبت خانوں میں نوجوان کشمیریوں پر بہیمانہ تشدد کر کے کئی معصوم زندگیوں کے چراغ گل کیے گئے۔

Comments are closed.