بھارتی حکومت نے سکھ یاتریوں کو دورہ پاکستان سے روک دیا

لاہور/ اٹاری : تعصب پسند مودی سرکار مذہبی معاملات میں بھی ٹانگ اڑانے لگی ہے،  گورو ارجن دیو جی کا شہیدی دن کے موقع پر سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا۔

بھارت نے پاکستان کی طرف سے سکھ یاتریوں کے لیے بھیجی گئی خصوصی ٹرین لینے سے انکار کر دیا ہے۔  پاکستانی حکام نے دو بار بھارتی حکام کو ٹرین بھیجنے سے متعلق آگاہ کیا۔ لیکن اب بھی بھارتی حکام ٹرین لینے کی کلیئرنس نہیں دے رہے، جس کی وجہ سے پاکستان آنے کے لیے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد بھارت کے اٹاری بارڈر پر خوار ہو گئی۔

بھارتی حکومت مذہبی مقامات کی زیارت کیلئے پاکستان آنے کے خواہش مند سکھ یاتریوں کو ذلیل کرنے لگی ہے، اٹاری سرحد پر موجود سکھوں یاتریوں نے بھارتی حکومت کے رویئے پر سخت احتجاج کیا، اور بھارتی ہٹ دھرمی پر مودی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ سکھ یاتریوں نے دہائی دی کہ ویزے موجود ہیں لیکن اس کے باوجود پاکستان جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی، یاتریوں نے اجازت ملنے تک بھوک ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔

Comments are closed.