ایل این جی اسکینڈل میں شاہد خاقان عباسی کےگرد گھیرا تنگ، گرفتاری کا امکان

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی کی درآمد کے معاملے کی باقاعدہ تحقیقات کا فیصلہ کر لیا۔نیب راولپنڈی کے مطابق کیس میں ٹھوس شواہد مل گئے ہیں۔

ذرائع کےمطابق نیب راولپنڈی نےرپورٹ بھجوائی ہے کہ ایل این جی کیس میں شواہد مل گئےہیں اب انوسٹی گیشن کرنی ہے، آئندہ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں انکوائری کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کی منظوری لی جائے گی۔

نیب ایل این جی درآمد کیس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف انکوائری کر رہا ہے۔ انوسٹی گیشن کی منظوری سے نیب کو گرفتاری کے اختیارات مل جائیں گے ۔ شاہد خاقان عباسی تین مرتبہ پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں۔

Comments are closed.