عوام کو ایک اور زور کا جھٹکا، بجلی 1 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد: نیپرانے ایک بار پھر غریب عوام پر بجلی گرا دی۔ بجلی 1 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ جس سے صارفین پرمزید189 ارب 63 کروڑ روپے کا بوجھ ڈال دیا گیا۔ ٹیرف کا اطلاق 19 دسمبر2018 کے نرخوں پر ہوگا۔ حتمی نوٹیفکیشن حکومت جاری کرے گی۔

بجلی مہنگی کرنے کی منظوری جولائی سے دسمبر تک کی دو سہ ماہیوں کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔ بجلی کی  قیمتوں میں  اضافےکا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا ملک بھرکی تمام تقسیم کارکمپنیوں کے صارفین  پر ہوگا۔ ٹیرف کا اطلاق 19 دسمبر 2018 کے نرخوں پر ہوگا جبکہ فیصلے سے گھریلو، کمرشل، صنعتی اور زرعی صارفین متاثر ہوں گے۔۔قیمتوں میں اضافہ صارفین سے آئندہ 15 ماہ میں وصول کیا جائے گا۔

 وزارت توانائی نے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے یونٹ تک اضافے کی درخواست کی تھی،رواں مالی سال کی تیسری اور چوتھی سہ ماہی کے بقایاجات کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

Comments are closed.