اخترمینگل اپنے مطالبات کی حمایت کیلئے معاہدے پر اپوزیشن کا ساتھ دینے پر آمادہ

اسلام آباد: حکومت سے ناراض بی این پی مینگل  کے سربراہ اختر مینگل نے پیپلز پارٹی کے وفد سے  طویل ملاقات کی ہے۔ اختر مینگل کا کہنا ہے کہ حکومت ان کے مطالبات پرعمل نہیں کررہی، اپوزیشن شرائط مان لے تو ساتھ  آنے کے لیے تیا رہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے اعلیٰ سطح کے وفد نے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ اختر مینگل سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں سید خورشید شاہ، راجا پرویز اشرف، نوید قمر، نیئر بخاری، فرحت اللہ بابر اور دیگر شامل تھے۔

اس موقع  پراختر مینگل نے کہاکہ حکومت نے ہمارے مطالبات پر کوئی پیش رفت نہیں کی، حکومتی اتحاد میں شمولیت کےلیے وزارتیں یاکوئی فائدہ نہیں لیا۔ اپوزیشن ہماری شرائط مان لے تو ان کے ساتھ آنے کے لیے تیار ہیں۔

 اس موقع  پرویزاشرف کا کہنا تھا کہ اختر مینگل سے بہت  جلد دوسری ملاقات ہوگی۔ ملکی مسائل کے  حل کے لیے اپوزیشن کا اکٹھا ہوناضروری ہے۔

Comments are closed.