وزیراعظم عمران خان اور ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات، کھانے کے دوران خوش گپیاں

بشکیک: شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان اور روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان غیر رسمی ملاقات کی ہوئی۔ کھانے کی میز پر وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن اکٹھے بیٹھ کر خوش گپیاں لگاتے رہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے روسی صدر پیوٹن اور وزیراعظم عمران خان کی کھانے کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ کھانے کے دوران عمران خان اور روسی صدر مسلسل گپ شپ کرتے رہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان 10 منٹ سے زائد بات چیت ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی اور مجموعی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ صدر پیوٹن نے بھی وزیراعظم سے عالمی منظر نامے پر کھل کر بات کی۔

Comments are closed.