26 رکنی پاکستانی پارلیمانی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ لندن میں ورلڈ کپ کھیلنے جائے گی

اسلام آباد: بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستانی پارلیمنٹرینیز کی 26 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ پارلیمنٹیرینز کے درمیان یہ ورلڈ کپ آئندہ ماہ8 سے 15 جولائی تک لندن میں ہوگا۔

پاکستان کے 22 پارلیمنٹرینز پرمشتمل ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی، پارلیمانی سیکرٹری مخدوم زین حسین قریشی پارلیمانی ٹیم کے کپتان ہوں گے، ایم این اے علی زاہد نائب کپتان جب کہ ایم این اے امیرسلطان وکٹ کیپر ہوں گے۔

پاکستانی پارلیمنٹیرینز کی ٹیم میں علی نواز اعوان، شہریار آفریدی، قاسم سوری اور شاہ فرمان شامل ہیں، ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں مرتضیٰ محمود، مصطفیٰ محمود، عمران خٹک، صداقت عباسی، نوید ڈیرو، مجاہد علی، عطا اللہ خان، شاہد خٹک،سینیٹر آغا شاہ زیب درانی شامل ہیں۔ اراکین صوبائی اسمبلی علی حیدرگیلانی،محمد بخش، مبین خلجی، عباس جعفری، احمد کنڈی بھی پارلیمانی کرکٹ ٹیم کا حصہ  ہیں۔

ایاز اکبر پاکستانی پارلیمانی کرکٹ ٹیم کے کوچ کے فرائض سرانجام دے دیں، شہریارخان ٹیم مینجر جب کہ مظہرعلی، ابرارحیدر معاون ہوںگے۔

Comments are closed.