کاش وزیراعظم کراچی کے ساتھ کیے وعدے پورے کرتے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں ایم کیو ایم کے دوستوں کو اضافی وزارت ملنے پر خوشی ہے مگر کاش وزیراعظم کراچی کے ساتھ کئے وعدے بھی پورے کرتے۔

پارلیمنٹ ہائوس آمد کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خوشی ہے کہ میرے صوبے سے کسی کو وزارت ملی مگر پورے ملک کی طرح کراچی کے ساتھ بھی دھوکا ہورہا ہے۔ امید کرتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کراچی سمیت پورے ملک سے کئے وعدے پورے کریں مگر بدقسمتی سے عمران خان کا کراچی سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں ہوا۔

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے کراچی کے لیے ڈی سیلی نیشن پلانٹ دینے کا وعدہ کیا تھا۔ اس پر سندھ حکومت مدد کو تیار ہے مگر اب عمران خان پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ کے فور منصوبے کی پوری فنڈنگ کا وعدہ کیا گیا مگر وہ بھی نہیں دی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی عمران خان نے کراچی پیکج کا اعلان بھی کیا مگر پہلے تو فنڈز ناکافی تھے اور پھر فنڈز دینے کا طریقہ ہی غیرقانونی ہے۔ اس لیے اس پیکیج پر بھی عملدرآمد ناممکن ہے۔

Comments are closed.