مریم نواز جمہور کی آواز، جب عوام چاہے گی مریم پارلیمنٹ میں ہوں گی، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو اللہ اورپاکستان کی عوام نے جو عزت دی ہے اُس کا خوف حکومت پہ طاری ہوچکا ہے، عوام جب چاہیں گے مریم نواز پارلیمنٹ میں ہوں گی۔

رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثناااللہ نےفردوس عاشق کے بیان پرردعمل دیتےہوئےکہاہےکہ فردوس امجدباجی مریم نواز نے ٹھیک کہا ہے کہ عوام دشمن آئی ایم ایف کا بجٹ پاس نہیں ہونےدیںگے،مریم نوازکو اللہ اورپاکستان کی عوام نےجوعزت دی ہےاُس کا خوف آپ پہ طاری ہو چُکا ہے۔

انہوں نےکہاکہ فردوس باجی صبح، دوپہر، شام مریم نواز۔۔۔مریم نواز۔۔۔ مریم نواز یہ خوف نہیں تو اور کیا ہے، مریم نواز نے اصل میں ووٹ چور، سیلیکٹڈ نالائقِ اعظم  کے دماغ میں افراتفری ڈالی ہوئی ہے، مریم نوازجمہور کی آواز ہے، پاکستان کی عوام جس وقت چاہئے گی،مریم نواز پارلیمنٹ میں آئے گی، راناثنااللہ نے کہا کہ فردوس امجد باجی آپ کے ایک وائس میسج میں آپ نے کہا کہ آئی ایس پی آر نے اپوزیشن کی تقریر کو رکوایا اُس کا جواب دیں۔

Comments are closed.