برطانیہ کا پاکستان کیلئے برآمدات کا حجم 1 ارب پاؤنڈ تک لے جانے کا فیصلہ

اسلام آباد: برطانیہ نے پاکستان کے ساتھ برآمدات کے حجم میں 600 ملین کے اضافے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کیلئے برآمدات کا حجم 400 ملین سے بڑھا 1 بلین  پاؤنڈز کیا جائے گا۔

 وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے لندن میں برطانوی ہم منصب جیریمی ہنٹ سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں دو طرفہ تجارت، بین الاقوامی امور پر تعاون ، علاقائی کشیدگی کے خاتمے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل ،اور غربت کے خاتمے کے حوالے تبادلہ خیال کیا گیا۔برطانیہ نے پاکستان کے ساتھ برآمدات کا حجم 400ملین سے بڑھا کرایک ارب پاؤنڈز کرنے کا اعلان کیا۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے برطانوی ہم منصب جیریمی ہنٹ کے ساتھ ملاقات کی، پاکستان اور برطانیہ کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ برآمدات بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ برطانوی ہم منصب کیساتھ خطے کی صورتحال، دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے اور تجارت بڑھانے سمیت اہم امور پر بامقصد گفتگو ہوئی ہے۔

 اس موقع پر برطانوی وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں مضبوط تعلقات ہیں، غربت کے خاتمے سمیت اہم علاقائی اور عالمی ایشوز پر بات چیت ہوئی۔ دنوں رہنماوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقل میں دنوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دی جائے گی۔

Comments are closed.