دنیا کی سب سے لمبی واٹر سلائیڈ جلد سیاحوں کیلئے کھول دی جائے گی

رپورٹ: زینب عاشق

کوالالمپور: واٹرسلائیڈز سے لطف اٹھانے والوں کا اکثر یہ شکوہ سننے کو ملتا ہے کہ وہ سٹارٹنگ پوائنٹ تک پہنچنے کیلئے کافی مشقت کرتے ہیں لیکن چند سیکنڈز میں سلائیڈ ختم ہو جاتی ہے، ایسی شکایات کے ازالے کے لیے ملائیشیا میں دنیا کی سب سے بڑی واٹر سلائیڈ کی تعمیر حتمی مراحل میں ہے۔

ملائیشیا کے جزیرے پنانگز میں واقع اسکیپ تھیم پارک میں بنائی جانے والی اس واٹرسلائیڈ کی کل لمبائی 1140 میٹر ہے اور سیاح کو 4 منٹ کے بعد واٹر پول تک پہنچائے  گی۔ یہ واٹر سلائیڈ رواں برس اگست کے وسط تک سیاحوں کے لئے کھول دی جائے گی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے اسکیپ تھیم پارک کے حکام کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ منصوبہ سیاحت کے فروغ کے لیے شروع کیا، جس کا مقصد یہ ہےکہ سلائیڈ صرف چند سیکنڈ میں ختم نہ ہو۔ یہ عالمی ریکارڈ بناپائے گا یا نہیں اس کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔

Comments are closed.