واشنگٹن میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب،معمولات زندگی درہم برہم

واشنگٹن: امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگیا،ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی،وائٹ ہاؤس کے بیسمنٹ میں بھی پانی بھر گیا۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بارش اور سیلاب سے نظام زندگی شدید متاثر ہو گیا ہے، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں جب کہ شاہراہوں پر پانی کھڑے ہونے کی وجہ سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔

ریسکیو اہلکار لوگوں کی مدد کرنے میں مصروف ہیں۔ تاہم مسلسل بارشوں کی وجہ سے فلڈ ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

وائٹ ہاؤس کی بیسمنٹ میں پانی بھرگیا، میٹرو سروس بھی عارضی طور پر بند کرنا پڑی۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

Comments are closed.