شندور پولو میچ، چترال اے نے گلگت بلتستان کو5-6 سے شکست دے دی

چترال: دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ پر چترال اے نے گلگت بلتستان  اے کو 6،5 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا، رنگارنگ شندور میلے کے آخری روز پیرا گلائیڈرز کی بھی کمال مہارتوں نے سب کے دل موہ لیے، سیاحوں کی بڑی تعداد حسین نظاروں سے لطف اندوز ہوئی، پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے۔

شندور کے خوبصورت سیاحتی مقام پر میلےکے آخری روز سیاحوں کی بڑی تعداد چترال اے اور گلگت بلتستان اے کی ٹیموں میں ٹائٹل مقابلے لطف اندوز ہوئی۔

سرپٹ دوڑتے گھوڑے پر ہاکی کا فری اسٹائل، سنسنی خیز گیم نے ایونٹ کو چار چاند لگا دیئے، مقابلے کے دوران میزبان چترالی کھلاڑی چھائے رہے، چترال کی ٹیم نے حریف ٹیم کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے، گول کرنے پر اسٹکس ہوا میں لہرا کر جیت کا جشن مناتے نظر آئے۔

پچیس منٹ کے پہلے ہاف پر پیرا گلائیڈرز توجہ کا مرکز بنے رہے جنہوں نے فضا میں خوبصورت رنگ بکھیر دیئے، پیراگلائیڈرز نے کمال مہارت دکھاتے ہوئے فری فال کا مظاہرہ کیا۔ 30 ہزار فٹ کی بلند ی سے تیز ہوا کا سینہ چیرتے ہدف پر پہنچتے پاک آرمی کے نوجوانوں نے دل جیت لیے۔

Comments are closed.