ای میلز لیک ہونے پر امریکا میں برطانوی سفیر نے استعفیٰ دے دیا

واشنگٹن: امریکا میں تعینات برطانوی سفیر نے ای میلز لیک ہونے کے بعد استعفیٰ دے دیا۔ وزیراعظم تھریسامئے نے کم ڈیرک کے مستعفی ہونےپر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سفارتی ای میلز لیک ہونے پر برطانوی سفیر برائے امریکا اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں، برطانوی سفیر کم ڈیرک نے ٹرمپ انتظامیہ کو ناکارہ، غیرمحفوظ اور نااہل قرار دیا تھا۔

برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ برطانوی سفیر کے استعفیٰ پر دکھ ہوا، سفارت کاروں کو اپنی رائے کے آزادانہ اظہار کی اجازت ہونی چاہیے۔

گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ وہ برطانوی سفیر کو نہیں، جانتے اور نہ ایسے سفیر کے ساتھ کام کریں گے، ٹرمپ نے وزیراعظم تھریسا مے پر بھی خوب تنقید کی تھی۔

Comments are closed.