سسیلین مافیا کی طرح پاکستانی مافیا بھی دھونس دھمکیوں سےاداروں پر دباؤ ڈالتا ہے،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سسلین مافیا کی طرح پاکستانی مافیا دھونس، دھمکیوں اوررشوت کا سہارا لے کر ریاستی اداروں پردباؤ ڈالتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ سسلین مافیا کی طرح پاکستانی مافیا اداروں پر دباؤ ڈالتا ہے، اس مقصد کے لیے یہ مافیا دھونس، دھکیوں اور رشوت کا سہارا لیتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی مافیا اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں سزا سے بچنے کیلئے عدلیہ اور دیگر اداروں پر اثر انداز ہونے کی کوشش میں ہے۔ یہ منی لانڈرنگ کےذریعےبیرون ملک جمع دولت کاتحفظ چاہتےہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹس میں اٹلی کے سابق صدر نیپلی ٹانو کے عدالتی بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اطالوی سرکاری زعما نے کس طرح ساز باز کر کے 20 سال قبل بم دھماکوں میں مافیا کا ساتھ دیا۔ بم دھماکے میں 21 معصوم افراد کے ساتھ مافیا مخالف جج بھی مارے گئے تھے۔

Comments are closed.