جج ارشد ملک نے عمران خان کا بھیانک چہرہ دنیا کو دکھا دیا، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کے نائب صدر  مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاسی انتقام کی تمام حدیں عبور کرلی گئیں، نواز شریف کو توڑنے اور جھکانے کا خواب دیکھنے والے آج بھی ناکام و نامراد ہیں۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہیں شرم بھی نہیں آتی؟جو گھناؤنی سازش نواز شریف کو سزا دینے اور میدان سے باہر رکھنے کے لیے رچائی گئی، تم اس سازش میں شامل اور قصوروار ہو۔

عمران خان کا بھیانک چہرہ جج نے پوری دنیا کو دکھا دیا ہے، سلیکٹڈ تو تھے ہی،اب ان کے گھناؤنے کردار پر بھی مہر لگ چکی ہے عمران خان! اب اپنے بڑوں کے پیچھے مت چھپنا۔

مریم نواز نے کہا کہ ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ دئیے گئے، نواز شریف کو توڑنے اور جھکانے کا خواب دیکھنے والے آج بھی ناکام و نامراد ہیں  انہوں نے ٹویٹ کے اختتام پر لکھا عوام کے منتخب نمائندے زندہ باد۔

Comments are closed.