بنگلہ دیش کو شکست دے کر پاکستان نے بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا

لندن: پاکستان نے بنگلادیش کو 9 وکٹوں سے ہرا کر پہلا بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈکپ جیت لیا۔

لندن میں کھیلے گئے پہلے بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان نے105رنز کاہدف12 اوور میں پوراکر لیا۔ پاکستان کی جانب سے علی امین گنڈا پور نے 52 اورعلی زاہد نے 30 رنز بنائے۔

دوسری وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی ہے جس نے جمعہ کے روز سیمی فائنل میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم کو واضح فرق سے شکست دی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی پاکستانی پارلیمانی ٹیم کو مبارک باد دی ہے، ان کا کہنا ہے کہ شاندار پر کارکردگی پر علی امین گنڈاپور اور علی زاہد خاص طور پر مبارکباد کےمستحق ہیں، پاکستانی پارلیمانی ٹیم نے بھرپورمحنت کی اور اللہ پاک نے اسے جیت سے نوازا۔

Comments are closed.