بلاول بھٹو سیاسی ڈرامے بازی بندکریں سندھ میں دم توڑتے بچوں کا حساب دیں، فردوش عاشق

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق  اعوان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو سیاسی ڈرامے بازی بند کریں اور اپنے صوبے میں دم توڑتے بچوں کا حساب دیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گھوٹکی انتخابات میں شکست نظر آئی تو فائول پلے کرنا شروع کردیا۔ بلاول صاحب اپنی ڈوبتی سیاست کا الزام اداروں پر نہیں۔ اپنے ابا جی اور پھوپھو کی کرپشن کے سر ڈالیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے بلاول بھٹو کو مخاطب  کرتے ہوئے کہا کہ بلاول صاحب سندھ میں حکومت آپ کی، انتظامیہ آپ کے ماتحت، پھر دھاندلی کا شور مچا کر کسے بے وقوف بنا رہے ہیں؟

جو الیکشن آپ جیتں وہ آزادانہ اور منصفانہ جو ہار جائیں تو وہ دھاندلی زدہ؟ یہ سیاسی منافقت نہیں تو کیا ہے؟ رات کے اندھیرے میں پریس کانفرنس نہیں چور مچائے شور تھا۔ سندھ کے عوام اندھیر نگری اور کرپشن کے چوپٹ راج کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ شکست کا واضح خوف رات 12 بجے بلاول بھٹو کی انگریزی میں چیخ و پکار کی صورت نظر آیا۔

Comments are closed.